ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کیا کنہیادہشت گرد ہے؟کنہیا کو مہاراشٹر اسمبلی میں داخلہ نہ دینے پرکانگریس نےکیاسوال

کیا کنہیادہشت گرد ہے؟کنہیا کو مہاراشٹر اسمبلی میں داخلہ نہ دینے پرکانگریس نےکیاسوال

Wed, 03 Aug 2016 20:31:47    S.O. News Service

ممبئی، 3؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اپوزیشن کانگریس نے آج جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کمار کو یہاں مہاراشٹر اسمبلی کی ناظرین گیلری میں داخل ہونے کی اجازت نہ دئیے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گرد نہیں ہیں اور جمہوریت میں سب کو ایوان کی کارروائی دیکھنے کا حق ہے۔معلومات کے سوال کے طورپر اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کانگریس ممبر اسمبلی ندیم خان نے کہا کہ کمار کو قانونی داخلہ اجازت نامہ ہونے کے باوجود ایوان میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے۔سابق وزیر خان نے سوال کیاکہ کیا کنہیا کمار ایک دہشت گرد ہے کہ اسے اجازت نہیں دی گئی۔صدر ہری بھاؤ باگڑے نے خان کو بتایا کہ وہ کل کا واقعہ کی تفصیلات طلب کریں گے۔سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان نے واقعہ کو شر مناک قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ وہ دہشت گرد نہیں ہے، ایک جمہوری نظام میں، کوئی بھی آکر قانون ساز اداروں کی کارروائی دیکھ سکتا ہے، اس بات کی جانچ ہونی چاہیے کہ اسے روکنے کا حکم کس نے دیا۔جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کمار ایک تقریب میں حصہ لینے کے لیے کل شہر میں تھے۔کمار نے بتایا کہ ان کے پاس حکام کی طرف سے جاری ناظرین گیلری کا قانونی داخلہ اجازت نامہ تھا، لیکن اسمبلی کے سیکورٹی اہلکار نے انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا، بعد میں وہ رائے گڑھ ضلع کے لیے روانہ ہو گئے۔کمار نے کہا تھاکہ مجھے روکا گیا اور جب میں نے وجہ معلوم کرنی چاہی تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، میں جمہوری عمل د یکھنا چاہتا تھا اور میرے پاس تمام ضروری اجازت نامہ اور داخلہ سرٹیفکیٹ تھے ، پھر بھی مجھے روکا گیا۔


Share: